ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل الہلال اسوسی ایشن کی عید ملن تقریب ؛ سماجی کارکنوں سمیت مختلف میدانوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والوں کی تہنیت

بھٹکل الہلال اسوسی ایشن کی عید ملن تقریب ؛ سماجی کارکنوں سمیت مختلف میدانوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والوں کی تہنیت

Mon, 23 Jul 2018 18:21:55    S.O. News Service

بھٹکل 23/جولائی (ایس او نیوز) شہر کے مخدوم کالونی کے نوجوانوں پر مشتمل الہلال اسوسی ایشن کی عیدملن تقریب یہاں مینگو فارم میں منعقد کی گئی جس میں علاقہ کے  سماجی کارکنوں سمیت اسپورٹس،  سیاسی، تعلیمی اور فلاحی کاموں میں پیش پیش رہنےوالوں کی بھی تہنیت کی گئی اور اُن کی شال پوشی کی گئی۔ ساتھ ساتھ  اُن تاجروں کی بھی شال پوشی کی گئی جو الہلال اسوسی ایشن کو اپنا بھرپور تعائون پیش کرتے ہیں۔

عید ملن میں ریفل ڈراء کے ذریعے ممبران میں انعامات تقسیم کئے گئے جس میں اول انعام بائک غفران میڈیکل کے حصے میں آئی، عبدالرحیم آراور حبیب اللہ رکن الدین کو بالترتیب دوسرا اور تیسرا انعام  ملا۔ اس کےعلاوہ بھی کافی ممبران کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات تقسیم کئے گئے۔

پروگرام کا آغاز حافظ سلیمان آرمار کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، معروف شاعر جناب عبدالعلیم شاہین نے نعت پاک پیش کی۔ الہلال کے جنرل سکریٹری عبدالرحیم نے  اسپورٹس سینٹر کا تعارف پیش کیا۔مولوی  سعید حسین  جوکاکو نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما بھٹکل جے ڈی ایس لیڈراور مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے نائب صدر  عنایت اللہ شاہ بندری نے  اپنے خطاب میں علاقہ کے نوجوانوں کی تعریف کی اور اس بات کا اعتراف کیا کہ  یہاں کے نوجوان  فلاحی اور سماجی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں، اعزازی مہمان کے طور پر تشریف فرما بھٹکل میونسپل چیف محمد صادق مٹا نے بھی  نوجوانوں کے فلاحی کاموں پر خوشی کا اظہار کیا۔

رات کے پروگرام میں  بچوں کی جانب سے دلچسپ اور تفریحی پروگرام  پیش کیا گیا۔

پروگرام میں الہلال کے جن ممبران کی شال پوشی کی گئی، اُن کے نام یہ ہیں:

سماجی خدمات میں عبدالرحیم کے، معزز کولا، طاہر مستان، جواد پوتے۔اسپورٹس میں عبدالرحیم،  سیف، مُقسط آرمار، مولانا فضل کمشے۔بائک پر لداخ جاکر لوٹنے والے عقیل، اسوسی ایشن کو تعائون کرنے والے بزنس مین رفیق کے، عبدالمتین رکن الدین، ابراہیم شیخ، رحمت اللہ النگر، فرسٹ عالم دین ہونے پر مولانا عبدالمعید رکن الدین، فرسٹ انجینر ہونے پر  ذاکر حُسین ، اسی طرح جامعہ اسلامیہ میں  نمایاں کامیابی درج کرنے پر  دانش شینگیٹی اور عدنان عجائب کی بھی تہنیت کی گئی ۔

الہلال کے صدر مولوی شبیر گنگاولی نے پروگرام کی صدارت کی۔ اس موقع پر  الہلال کے گلف کے  صدرجوکاکو محمد سلیم  اور سکریٹری زاہدآمری سمیت دیگر ذمہ داران اسٹیج پر موجود تھے۔ 


Share: